اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نیشل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 45 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 45 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 39 افراد ہسپتالوں میں اور …
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر، کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 45 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت، 45 افراد جاں بحق
مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نیشل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 45 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 45 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 39 افراد ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 226, پنجاب میں 21 ہزار 515, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 531, اسلام آباد میں 7 ہزار 446, بلوچستان میں 706,گلگت بلتستان میں 295, آزاد کشمیر میں 504 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 553 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 760 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 281 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 861 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556, بلوچستان میں 17 ہزار 46, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619، اسلام آباد میں 29 ہزار 427, خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، پنجاب میں 1 لاکھ 17 ہزار 898 اور سندھ میں 1 لاکھ 70 ہزار 206 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 942 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 897 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 960 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 355 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 307 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 165 اموات، گلگت بلتستان میں 97 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 161 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتال میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 54 لاکھ 35 ہزار 139 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 614 ہسپتالوں میں 2 ہزار 651 مریض زیر علاج ہیں۔








