اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے کنٹریکٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 40 ملین روپے کمیشن حاصل کیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے مختلف نام کمائے اور بالآخر وزیر سرمایہ کاری بن کر مسٹر 100 پرسنٹ بن گئے۔ …
پاکستان اسٹیل مل کے کنٹریکٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 40 ملین روپے کمیشن حاصل کیا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے کنٹریکٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 40 ملین روپے کمیشن حاصل کیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے مختلف نام کمائے اور بالآخر وزیر سرمایہ کاری بن کر مسٹر 100 پرسنٹ بن گئے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کیپیٹل اچیلس نامی کتاب کے صفحہ نمبر 78 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے تین نئی شوگر ملوں میں دلچسپی لیتے ہوئے 421 ملین روپے استعمال کئے۔ یہ کام ان کی جانب سے نامزد افراد کے ذریعے کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان اسٹیل ملز کے معاہدے میں انہیں 40 ملین روپے کک بیکس کی مد میں ملے۔ آصف علی زرداری کو کمیشن وصول کرنے پر مختلف خطاب بھی ملے اور پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں جب انہیں وزیر سرمایہ کاری کے طور پر تعینات کیا گیا تو وہ مسٹر 100 پرسنٹ بن گئے۔








