لاہور۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، گھٹیا سیاست ان نیچ عناصر کی گھٹی میں ہے اور یہ راہزنوں کا ٹولہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پرموٹر بن چکاہے، جلسوں سے حکومت نہیں …
پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
لاہور۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو زدہ اپوزیشن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپاہج کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، گھٹیا سیاست ان نیچ عناصر کی گھٹی میں ہے اور یہ راہزنوں کا ٹولہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پرموٹر بن چکاہے، جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر گھر آ رہا ہے،عقل سے ناپید اپوزیشن کے جعلی لیڈروں کو صورتحال کا ادراک نہیں،ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھر بھی جلسوں پر بضد ہے جبکہ جاتی امراءکی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے لیکن انہیں احساس ہی نہیں اوراب ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ بزدار حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،وزیراعلی عثمان بزدار صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔








