اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی درست پالیسیوں کے باعث ہماری معیشت کے اہم شعبہ ٹیکسٹائل میں مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے 21 ستمبر 2016ءکی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے مطابق دو سالوں کے دوران ٹیکسٹائل صنعتوں کے …
کووڈ 19 کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کی درست پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر انسانی حقوق

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی درست پالیسیوں کے باعث ہماری معیشت کے اہم شعبہ ٹیکسٹائل میں مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے 21 ستمبر 2016ءکی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس کے مطابق دو سالوں کے دوران ٹیکسٹائل صنعتوں کے بند ہونے کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوئے۔ رپورٹ میں مرکزی بینک کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ بجلی کی بہتری اور گیس کی فراہمی برآمدی کمی کو روک سکتی ہے۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں 2020ءکے ٹربیون اخبار کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی فرق ہے کہ کووڈ 19 کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے درست پالیسیاں اختیار کیں جس کے باعث ہماری معیشت کے اس ہم شعبہ نے مثبت نتائج دکھانے شروع کئے۔







