وزیر اعظم عمران خان سے جون مینزیز کے ایگزیکٹو چیئرمین فلپ جوئننگ کی ملاقات

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے جون مینزیز کے ایگزیکٹو چیئرمین فلپ جوئننگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایوی ایشن اور ایئر پورٹ سروسز اور سیاحت کے مابین ضروری رابطوں اور تعلق کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے خدمات کے …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے جون مینزیز کے ایگزیکٹو چیئرمین فلپ جوئننگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایوی ایشن اور ایئر پورٹ سروسز اور سیاحت کے مابین ضروری رابطوں اور تعلق کو فروغ دینے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے خدمات کے حوالے سے بین الاقوامی فرمز کی دلچسپی کو سراہا۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے اور انہیں ترقی دے کر اور ماحول دوست بنا کر دنیا کو راغب کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں سکیٹنگ اور کوہ پیمائی کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے۔