اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مصر کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ …
پاکستان مصر کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مصر کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کو تجارت ، ثقافت اور دفاعی شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ نامزد سفیر مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے مناسب اقدامات کریں ۔ انہوں نے نامزد سفیر کو تاکید کی کہ وہ معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ دیں اور مصر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ساجد بلال کو مصر میں پاکستان سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔









