اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ احتجاج اور جلسے مفاد پرستوں کی سیاسی قسمت کا حصہ بن چکے ہیں، اپوزیشن جتنے چاہے جلسے کر لے، حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمران خان آئندہ پانچ سال بھی وزیراعظم ہوں گے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت احسان فراموشوں کا ٹولہ ہے، احتجاج اور …
احتجاج اور جلسے مفاد پرستوں کی سیاسی قسمت کا حصہ بن چکے ہیں، اعظم سواتی
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ احتجاج اور جلسے مفاد پرستوں کی سیاسی قسمت کا حصہ بن چکے ہیں، اپوزیشن جتنے چاہے جلسے کر لے، حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمران خان آئندہ پانچ سال بھی وزیراعظم ہوں گے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت احسان فراموشوں کا ٹولہ ہے، احتجاج اور جلسے مفاد پرستوں کی سیاسی قسمت کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے حکومت اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مفاد پرست سن لیں، آئندہ پانچ سال بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے محض اپنی کرپشن بچانےکا ڈھونگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں پر انگلی اٹھانا اپوزیشن نے شیوا بنا لیا ہے۔ احسان فراموشوں کا ٹولہ اب کبھی اپنے بیانیہ میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء میں اپوزیشن کے جلسے زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے نہیں، این سی او سی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پریشانی کا باعث ہے۔ اگر اپوزیشن کو جلسوں کا شوق ہے تو وہ کورونا کی وباء کے بعد اپنا شوق پورا کر سکتی ہے۔








