اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں آٹا، چینی، پیاز،ٹماٹر اوردیگرضروری اشیا کی قیمتوں میںکمی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ریٹیل اورہول سیل کی سطح پرمنافع کے مارجن میں کمی کیلئے ضروی انتظامی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ عوام کو معقول نرخوں پراشیائے ضروریہ وافرمقدارمیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں کو ضروری اشیاکی سہل فراہمی کیلئے صوبائی …
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں آٹا، چینی، پیاز،ٹماٹر اوردیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی پراطمینان کااظہار
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں آٹا، چینی، پیاز،ٹماٹر اوردیگرضروری اشیا کی قیمتوں میںکمی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ریٹیل اورہول سیل کی سطح پرمنافع کے مارجن میں کمی کیلئے ضروی انتظامی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ عوام کو معقول نرخوں پراشیائے ضروریہ وافرمقدارمیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں کو ضروری اشیاکی سہل فراہمی کیلئے صوبائی حکومتوں کواپنا کردارادا کرنا چاہئیے۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم قومی کمیٹی کےجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر، معاون خصوصی برائے ریونیوڈاکٹروقارمسعود، سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری تجارت، چئیرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،منیجنگ ڈایریکٹرپاسکو، چئیرپرسن مسابقتی کمیشن، اومنیجریونٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے شرکت کی۔صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں آٹا، چینی،ٹماٹر،پیاز، بناسپتی گھی، آلو، چکن اورروزمرہ استعمال کی دیگراشیا کی قیمتوں کے رحجان کاجائزہ لیاگیا،سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کوپاکستان بیوروبرائے شماریات کے تازہ ترین اشاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آٹا، چینی، پیاز اور ٹماٹر سمیت 10 ضروی اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہواہے، 30 ضروی اشیاکی قیمتوں میں استحکام کی صورت حال ہے۔وزیراعظم کے مشیرنے اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں آٹا، چینی، پیازاورٹماٹرکی قیمتوں میں کمی پراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے ریٹیل اورہول سیل کی سطح پرمنافع کے مارجن میں کمی کیلئے ضروی انتظامی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ عوام کو معقول نرخوں پراشیائے ضروریہ وافرمقدارمیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے صوبائی چیف سیکرٹریز سے ان کے صوبوں میں گندم اورچینی کے سٹاک کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی، انہیں بتاتاگیا کہ صوبوں میں طلب اورضرورت کے مطابق گندم اورچینی کاسٹاک موجودہے۔ڈاکٹرحفیظ شیخ نے شہریوں کو ضروری اشیاکی سہل فراہمی کیلئے صوبائی حکومتوں کواپنا کرداراداکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔سیکرٹری نیشنل فوڈزسیکورٹی نے اجلاس کے شرکا کو گندم کی درآمدکے حوالہ سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لاجسٹک کمیٹی نے صوبوں کے درمیان چینی اورگندم کے سٹاک سے متعلق ایشوز کو حل کرنے میں کلیدی کرداراداکیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کوچینی اورگندم کی درآمد کی ضروریات جاری اوراس ضمن میں وزارت قومی غذائی تحفیظ وتحقیق کوآگاہ کرناچاہئیے تاکہ اسے منظوی کیلئے ای سی سی کے سامنے رکھا جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت صنعت وپیداواریوٹیلیٹی سٹورزکیلئے گندم اورچینی کی ضروریات کا معاملہ پاسکو اورٹریڈنگ کارپوریشن کے ساتھ فوری طورپر اٹھائیگا۔ وزیراعظم کے مشیرنے قیمتوں کوقابومیں رکھنے کیلئے وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی اورکہاکہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اسی جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جلدخراب ہونے والی اشیا کی باسہولت فراہمی کیلئے صوبائی حکومتوں کو قابل عمل حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ایسی اشیا کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ نہ ہوں۔\









