پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں، چیئرمین آئی سی سی

دبئی۔30نومبر (اے پی پی):آئی سی سی کے نومنتخب چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ پیر کو اپنے انٹرویو میں پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت …

دبئی۔30نومبر (اے پی پی):آئی سی سی کے نومنتخب چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو تسلسل کے ساتھ ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ پیر کو اپنے انٹرویو میں پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز نہ ہونے میں سیاسی اور زمینی حقائق کا عمل دخل ہے۔ آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں