انقرہ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن کی قیادت میں قائم کابینہ نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے تناظر میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہنگامی حالت 21 جولائی سے نافذ چلی آ رہی ہے اور تازہ اعلان کی پارلیمان سے منظوری کے بعد یہ21 جنوری 2017ءتک جاری رہے گی۔ …
ترکی میں ہنگامی حالت میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان

مزید خبریں
انقرہ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن کی قیادت میں قائم کابینہ نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے تناظر میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہنگامی حالت 21 جولائی سے نافذ چلی آ رہی ہے اور تازہ اعلان کی پارلیمان سے منظوری کے بعد یہ21 جنوری 2017ءتک جاری رہے گی۔ پارلیمان سے اس اعلان کی توثیق رسمی تصور کی جا رہی ہے کیونکہ وہاں صدر اردوان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور ا±ن کے ایمرجنسی قوانین کی حامی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایم ایچ پی کو اکثریت حاصل ہے۔








