زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک سال کے دوران 4.559 ارب ڈالر اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.559 ارب ڈالرکا اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال نومبرکے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.112 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.891 ارب ڈالرتھا۔26 نومبر 2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.552 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔اس میں سٹیٹ …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.559 ارب ڈالرکا اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال نومبرکے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.112 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.891 ارب ڈالرتھا۔26 نومبر 2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.552 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.415 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.136 ارب ڈالرہے۔یوں ایک سال کی مدت میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 4.559 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.666 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔جون 2020 کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرتھا، اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.131 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔ نومبر2020 کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرنے 20 ارب ڈالرکی سطح کوعبورکرلیا اور26 نومبر 2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.552 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔