حکومت قومی اداروں کی بحالی اور تنظیم نو کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل

61
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کی بحالی اور تنظیم نو کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل عوام کو بااختیار بنانے کا پہلا قدم ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شہری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ ​​حکومتوں نے اپنے مفادات کے لئے ملک کے اداروں کو سیاسی رنگ دے کر تباہ کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیشت کے استحکام اور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی)عوام کو بااختیار بنانے کا پہلا قدم ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شہری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔