پشاور۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹرپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ کرونا کی تیزی سے پھیلائو کے دوران پی ڈی ایم جلسوں پر ضد کرکے قوم کی جانوں سے کھیل رہی ہے،کیا قوم کو معلوم نہیں کہ سخت لاک ڈائون کا مطالبہ ہی اپوزیشن کا تھا جس کو اب خود پامال کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے اتوارکے روز پشاور میں براک …
کرونا کی تیزی سے پھیلائو کے دوران پی ڈی ایم جلسوں پر ضد کرکے قوم کی جانوں سے کھیل رہی ہے،وفاقی وزیربرائے مذہبی امور ڈاکٹرنورالحق قادری

مزید خبریں
پشاور۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹرپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ کرونا کی تیزی سے پھیلائو کے دوران پی ڈی ایم جلسوں پر ضد کرکے قوم کی جانوں سے کھیل رہی ہے،کیا قوم کو معلوم نہیں کہ سخت لاک ڈائون کا مطالبہ ہی اپوزیشن کا تھا جس کو اب خود پامال کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے اتوارکے روز پشاور میں براک کیب سروس کمپنی کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراقلیتی رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس بھی موجود تھے۔ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں او ر انکے قائدین ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں لیکن موجودہ پی ڈی ایم جو سیاست کررہی ہے اور جو احتجاج کررہی ہے اُس کا رخ تعمیر کے بجائے تخریب کی جانب ہے جوکسی طور پر بھی ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے، موجودہ حالات منفی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چند لوگوں کی ملک لوٹی ہوئی دولت، انہیں بڑے بڑے مقدمات سے بچانے کیلئے اورانہیں این آر او دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفاداتی سیاست نے ان کی بینائی کو متاثر کیا ہے کہ حکومت کی اچھے اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات میں بھی کیڑے نکالنے اورناکام منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا ش اپوزیشن کے رہنما اپنے اصل فرائض منصبی سے آگاہ ہوتے اور مثبت اپوزیشن کرتے اس کا فائدہ ملک وقوم کو ہوتا۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم کاروبا ر دوست ماحول بنائیں اور جو لوگ یا کمپنیاں کام کرتی ہیں انہیں ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں اوراُنہیں ہر قسم کا تحفظ بھی دے رہے ہیں جو اپنی تجارتی سرگرمیاں بلاخوف وخطر جاری رکھ سکیں،آج ہم جس ادارے کا افتتاح کررہے ہیں "براک کیب سروسز”اس سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ بیروزگارنوجوانوں کا باعزت روزگار کا بہترین ذریعہ ملے گا۔ اس موقع پر براک کیب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقاص طارق ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق ، سپروائزر منصور رندھوا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امیر خان آفریدی ، ملک جمال خان، حاجی احسان اللہ اور ڈاکٹر شمس الرحمان شمس بھی موجود تھے۔








