مریم صفدر کی لاہور میں کی گئی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم مائیگی کی غمازی کرتی ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی آج لاہور میں کی گئی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم مائیگی کی غمازی کرتی ہے۔ اتوار کو مریم نواز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس خاندان کی دوسری نسل کی ترجمانی کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کا استحصال …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی آج لاہور میں کی گئی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم مائیگی کی غمازی کرتی ہے۔ اتوار کو مریم نواز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس خاندان کی دوسری نسل کی ترجمانی کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کا استحصال کیااور اس کوبری طرح لوٹ، اان کا ایمان صرف پیسہ ہے اورانہوں نے ہمیشہ پیسے ہی کو عزت دی جس سے زلت اور رسوائی ہمیشہ ان کا مقدر رہی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ عوام پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی لڑائی ہے جس کے لیے وہ غریب عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ان کے بیانیہ کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی،ان کے اپنے ہی کنونشن میں گو نواز گو کے نعرے لگے اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی ان کی پارٹی کی رسوائی ہوئی، اگر اس خاندان میں ذرا بھی عزت نفس ہوتی تو وہ سیاست چھوڑ چکے ہوتے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو آج کوئی شک نہیں رہ گیا کہ مریم صفدر فرسٹریشن اور ڈپریشن کی اس انتہا کو پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں کچھ سجائی نہیں دے رہا۔ وفاقی وزیرشبلی نے کہاکہ ملک میں کورونا ایمر جنسی نافذ ہے اور دن بدن کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کوئی باضمیر اور عوام کا درد رکھنے والا سیاسی لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا کہ عوام نے جس طرح آج کورونا کے خلاف جاری جدو جہد میں بین الاقوامی اداروں، میڈیا اور حکومتی اقدامات کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں وہ قابل مذمت ہیں اور بین لاقوامی سطح پر جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے ہسپتالوں میں بہت دباؤ آگیا ہے اور ہمیں تمام شعبہ جات اور مکتب فکر سے مسلسل دباؤ ہے کہ حکومت کو غریب عوام کی جانیں بچانے کے لیے اس قسم کے ناعاقبت اندیش سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔