اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پیر کو ہونےوالے اجلاس میں فورم کو ملک میں کورونا مثبت کیسز کے تناسب سے آگاہ کیا گیا ،کورونا ایس او پیز کے حوالے سے منائے جاناے والے ہفتہ کے لئے وفاقی اکائیوں کے اقدامات اور کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران اہم ضروریات کے …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس، کورونا ایس او پیز کے ہفتہ کے لئے وفاقی اکائیوں کے اقدامات ، وبا کی دوسری لہر کے دوران اہم ضروریات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پیر کو ہونےوالے اجلاس میں فورم کو ملک میں کورونا مثبت کیسز کے تناسب سے آگاہ کیا گیا ،کورونا ایس او پیز کے حوالے سے منائے جاناے والے ہفتہ کے لئے وفاقی اکائیوں کے اقدامات اور کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران اہم ضروریات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔فورم کو بتایا گیا کہ پچھلے دو ہفتوں سے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہے۔81 فیصد کورونا کے مثبت کیسز بڑے شہری مراکز سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پچھلے ہفتے کے دوران 40 فیصد ٹیسٹنگ کانٹکٹ ٹریسنگ کی پالیسی پر کی گئی۔پاکستان بھر میں 4 ہزار 503 سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں ان سمارٹ لاک ڈائونز کا نفاذ 15 لاکھ 12 ہزار 903 افراد پر اثر انداز ہو گا۔فورم کو صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وبا کی روک تھام کے لئے جرمانے اور جگہوں کو سیل کرنے سمیت مختلف انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ فورم کو صوبوں کی طرف سے ہفتہ ایس او پیز کے تحت کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔فورم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 9.71 فیصد ہے۔سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 21.31 فیصد دیکھنے میں آیا، اس کے بعد ایبٹ آباد میں 17.86فیصد اور پشاور میں 16.66 فیصد رہا۔فورم کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کورونا کے 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔صوبوں میں کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سےآزاد جموں کشمیر میں 11.93 فیصد، بلوچستان میں11.61 فیصد ، گلگت بلتستان میں 2.89 فیصد ، اسلام آباد میں 8.20 فیصد، خیبرپختونخوا 8.22 فیصد ، پنجاب 5.54 فیصد اورسندھ میں 15.83 فیصد ہے۔صوبہ وار مختلف شہروں میں مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پنجاب کے مختلف شہر جن میں سے لاہور 9.74 فیصد، راولپنڈی 12.09 فیصد، فیصل آباد 5.28 فیصد، سندھ کے مختلف شہروں میں جن میں سےکراچی میں 21.31 فیصد، حیدرآباد 14.00 فیصد، خیبرپختونخوا میں پشاور 16.66 فیصد، سوات 4.27 فیصد،ایبٹ آباد 17.86فیصد، بلوچستان میں کوئٹہ میں مثبت کیسز کا تناسب 7.05 فیصد۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کا تناسب 8.20 فیصد ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت میں مثبت کیسز کا تناسب 9.09 فیصد ہے۔اسی طرح سے ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص شدہ وینٹیلیٹرز کی تعداد کے حوالے سے فورم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے 322 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جن میں سے پنجاب کے مختلف شہروں جن میں فیصل آباد میں 3 مریض،لاہور میں91 مریض،ملتان میں 45 مریض،راولپنڈی میں 19 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ حیدرآباد میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔کراچی میں 82 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروںمیں سے ایبٹ آباد میں کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں جبکہ پشاور میں 43 مریض اس وقت اس وائرس کی وجہ سے وینٹیلیٹرز پر ہیں۔اسی طرح سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 39 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔








