اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے منصوبوں پر پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا۔ پیر کو وزات توانائی سے جار ی بیان کے مطابق ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں پر پیشرفت پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے منصوبوں پر پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا۔ پیر کو وزات توانائی سے جار ی بیان کے مطابق ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر اور سیکرٹری بجلی علی رضا بھٹہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر توانائی نے چین کے سفیر کو خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی کی فراہمی ، بجلی کے شعبہ میں ترسیل و تقسیم کے نقصانات کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقتصادی زونز سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ موجودہ حکومت قابل تجدید توانائی میں اضافے کے ذریعے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ توانائی کی قیمت کا پائیدار اور سستا نظام ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے حکومت کے عزم کو سراہا اور کہا کہ چین سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں سمیت توانائی کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے بجلی کے منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے کے لئے پاکستان کی حکومت اور وزارت توانائی کی کاوشوں کو سراہا۔








