اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے، ووٹ کے ذریعے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے، جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہارسپیکر اور ڈپٹی …
ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے، ووٹ کے ذریعے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے، جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہارسپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ا ووٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتی۔ پاکستان کے مجموعی طور پر 97 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35 سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کو آپس کے اختلافات بھلا کر مشترکہ طور پر انتخابی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عام آدمی کو ملکی معاملات میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔جمہوری استحکام پیدا کر کے ہم اپنے وطن کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔ جمہوریت میں عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کو منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹر کے فیصلے کو اہمیت دینا ہو گی۔ جمہوریت ہوتے ہوئے ہر فرد کو اپنے حق رائے دہی کو اختیار کرنے مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ووٹ کی طاقت عوام کو ایک مخلص قیادت چننے کا حق دیتی ہے۔ ہم اپنے ووٹر کے ذریعے ملک کو بہترین قیادت دے کر اسے ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر لازم ہے کہ وہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔\








