اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ایف بی آر نے تمام ذیلی اداروں کواپنے دفاتر میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے متعلقہ درخواستیں وصول کرنے کے لئے ہیلپ ڈیسک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہے۔پیرکویہاں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کیاگیا ہے کہ چیف کمشنر کو تاریخ میں توسیع سے متعلق ایک درخواست کے ذریعے کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی …
ایف بی آر کی تمام ذیلی اداروں کو ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ایف بی آر نے تمام ذیلی اداروں کواپنے دفاتر میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے متعلقہ درخواستیں وصول کرنے کے لئے ہیلپ ڈیسک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہے۔پیرکویہاں ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کیاگیا ہے کہ چیف کمشنر کو تاریخ میں توسیع سے متعلق ایک درخواست کے ذریعے کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی بشرطیکہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندھی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔سرکلر میں کہاگیاہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کے لئے آن لائن درخواست بھی قابل قبول ہو گی۔سرکلرمیں کہاگیاہے کہ چیف کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے سے متعلقہ تاریخ میں توسیع کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔








