اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں پیر کو قومی ووٹر ڈے منایا گیا ۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔تقریب میں الیکشن کمیشن کے افسران،یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فاونڈیشن فارالیکٹورل سسٹمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسکندر سلطان راجہ …
ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں قومی ووٹر ڈے منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں پیر کو قومی ووٹر ڈے منایا گیا ۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔تقریب میں الیکشن کمیشن کے افسران،یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فاونڈیشن فارالیکٹورل سسٹمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسکندر سلطان راجہ نےکہا کہ 7دسمبر کے دن کو بطور ووٹرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ لوگ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور الیکشن کے شفاف اور ُپرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے فرائض میں الیکشن کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا تمام اہل ووٹروں کا قانون کے مطابق درست انتخابی علاقوں میں اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے اور تما م ایسے اہل افراد جن کےووٹوں کا اندراج نہیں تھا ان کا اندراج کیا گیا الیکشن کمیشن کےان اقدامات سے ووٹروں کی تعداد میں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا جو کہ پہلے 112 ملین تھےاور اب 115 ملین ہو گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ایک اہم ذمہ داری آئین پاکستان کے آرٹیکل 219 ، 140اے اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا بروقت انعقادہے،اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کی ہوئی ہیں۔کووڈ 19کے تناظر میں الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں این سی او سی سے مکمل رابطے میں ہے این سی او سی کی روشنی میں 31 جنوری 2021تک انتخابات کا انعقاد کووڈ 19کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن کےا سٹرٹیجک پلان2023-2019کے تحت الیکشن آپریشن میں بہتری لائی جا رہی ہے ، تمام اہل افراد کے ووٹوں کا اندارج کیا جا رہا ہے، پبلک اور ووٹرز ایجوکیشن کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انتخابی عمل میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لایا جا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ضفی فرق کی وجوہات جاننے کے لئے ہم نے جولائی 2020ء میں 21 اضلاع کی 21 تحصیلوں اور 229 شماریاتی بلاک کوڈز میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ۔ مذکورہ بالا پائلٹ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آن لائن cms.ecp.gov.pkکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے ۔اس سسٹم کے تحت تمام شکایات جوعوام الناس کی طرف سے الیکشن کمیشن کے کسی بھی دفتر/ آفیسرسے متعلق ہوں اسکی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہےاور اس سسٹم کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کی صورت میں انہیں فوری ریلیف دیا جائے۔انہوں نےکہا کہ ذریعے کوئی بھی پاکستان کا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنے ووٹ کی مکمل تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے عوام کی سہولت کے لئے051-8848888کا افتتاح کیا۔اس سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن کے متعلق ضروری معلومات اور مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔اس سسٹم کا باضابطہ آغاز آج کے دن سے کیا جا رہا ہے۔تقریب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پورے پاکستان میں قومی ووٹر ز ڈے کی تقریبا ت منعقد کی گئیں۔تمام صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔








