عوام کومنشیات کی لعنت سے بچانا اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے عوام کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے یوتھ ایمبیسیڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ 24 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں تقریباً 68 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں، ہماری …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت سے عوام کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے یوتھ ایمبیسیڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ 24 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں تقریباً 68 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں، ہماری اولین ترجیح بیداری مہم کے ذریعے منشیات کی لعنت سے عوام کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ انسداد منشیات فورس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور افغانستان کے بارڈر پر بھی اے این ایف کے اہلکار تعینات کئے جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ انسداد منشیات فورس کی مالی اور دیگر مسائل میں بھی معاونت کی جائے۔