اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے پاکستان میں کوڈ19وبائی چیلنج کے باوجود بھی گھر گھر ویکسین مہم میں مصروف 2لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1996 سے لیکر اب تک جاپان پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے 229 ملین ڈالر کے مجموع فنڈز فراہم کئے …
جاپانی سفیر کا پاکستان میں کوڈ19 کے باوجود گھر گھر ویکسین مہم میں مصروف 2لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے پاکستان میں کوڈ19وبائی چیلنج کے باوجود بھی گھر گھر ویکسین مہم میں مصروف 2لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1996 سے لیکر اب تک جاپان پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے 229 ملین ڈالر کے مجموع فنڈز فراہم کئے ہیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں جاپانی سفیر نے گذشتہ ہفتے ملک بھر میں پولیو حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مہم کے کامیاب نفاذ کو سراہا جہاں 39 ملین سے زائد بچوںکو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے گئے۔سفیر میتسودا نے کہا کہ حکومت جاپان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بچوں کو پولیو سے بچانے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گی۔








