اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ پیر کو وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے متعدد منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے چیئرمین سی پیک …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ پیر کو وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے متعدد منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ان کی ٹیم کی مختلف منصوبوں کی تیزی سے تکمیل یقینی بنانے کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کو صنعتی اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرے گا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے علی زیدی اور ان کی وزارت کی جانب سے سی پیک کی کامیابی کے لئے تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا۔








