ماسکو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) روس نے شامی بندرگاہ طرطوس میں موجود اپنے بحری اڈے پر ایئر ڈیفنس میزائل نظام ایس 300 بھیجنے کی تصدیق کر دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کے روز امریکہ نے شام میں شدت پسندوں کے خلاف روس کے ساتھ مل کر مربوط فضائی حملوں کے لیے کیے جانے والے مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوو کا کہنا ہے کہ اس میزائل سسٹم کو بھیجنے کا مقصد اپنے بحری اڈے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے