حکومت سینیٹ الیکشن کو شفاف بناناچاہتی ہے، زرتاج گل

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن کو شفاف بناناچاہتی ہے، کیونکہ پاکستان میں جب بھی سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں ، پر الزامات لگتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی، ہم سینیٹ کو مضبوط بنائیں گے، سینیٹ وفاق کی علامت ہے ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سرکس شروع کی ہوئی ہے کہ ہم استعفے دے دیں …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن کو شفاف بناناچاہتی ہے، کیونکہ پاکستان میں جب بھی سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں ، پر الزامات لگتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی، ہم سینیٹ کو مضبوط بنائیں گے، سینیٹ وفاق کی علامت ہے ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سرکس شروع کی ہوئی ہے کہ ہم استعفے دے دیں گے، یہ جلسے کی ناکامی کا غصہ اداروں پر نکال رہے ہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سینیٹ الیکش ہوتے ہیں اس پر ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو سرکس شروع کی ہوئی کہ استعفے دیں گے تو استعفے سپیکر کو دیے جاتے ہیں۔ مریم نواز ،مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے پاس کوئی سیٹ نہیں ہے۔ شہباز شریف ، مولوی اسد اللہ ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری استعفیٰ دیں۔ صوبوں میں حمزہ شہباز اور باقی اپوزیشن رہنما استعفے دیں۔