بالائی خیبر پختو نخوااورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے

60

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):بالائی خیبر پختو نخوااورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے اور میدانی علاقوں میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی توقع۔ بالائی خیبر پختو نخوااورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 16،استور منفی 12 ، اسکردو منفی 11،گوپس، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 09،گلگت ، بگروٹ منفی 08،سری نگر، دیر، قلات منفی06، پاراچنار منفی05، کوئٹہ،راولاکوٹ اور مری میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔