اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورتھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں تھائی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 36.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 85.55 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں تھائی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 67.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں تھائی لینڈ کو 8.27 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔گزشتہ سال اکتوبرمیں تھائی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 36.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں تھائی لینڈسے درآمدات کاحجم 235.45 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16.29 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں تھائی لینڈ سے درآمدات کاحجم 273.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں تھائی لینڈسے درآمدات کاحجم 60.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں تھائی لینڈ سے درآمدات کاحجم 75.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔