منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ‏ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں،"یہ ساجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے" حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ‏ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں،”یہ ساجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے” حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے۔ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، اللہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنا شروع ہو جائیں۔