
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کر دیئے۔ وزیرِ اعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ /شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سےرائےلینے کی منظوری دےچکی ہے