پشاور۔23دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے بدھ کے روز گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ بھربشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ضم قبائلی اضلاع میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ میں کورونا صورتحال اور کورونا وبا کی دوسری لہر سے بچائو کیلئے اقدامات پر بھی …
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔23دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے بدھ کے روز گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ بھربشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ضم قبائلی اضلاع میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ میں کورونا صورتحال اور کورونا وبا کی دوسری لہر سے بچائو کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا. گورنر شاہ فرمان نے اس موقع پر قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی اور ترقی و خوشحالی کے نئے سفر پر سیکیورٹی فورسز کے قابل قدر اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی ملک و قوم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔








