اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور عملی طور پر پی ڈی ایم ختم ہو گئی ہے، رہی سہی کسر استعفوں کے بعد پوری ہو جائے گی، جمعیت علمائے اسلام (ف) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے …
پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے،رہی سہی کسر استعفوں کے بعد پوری ہو جائے گی،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور عملی طور پر پی ڈی ایم ختم ہو گئی ہے، رہی سہی کسر استعفوں کے بعد پوری ہو جائے گی، جمعیت علمائے اسلام (ف) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کے بارے سوچنے کی بجائے اپنی جماعت کو بچانے کی طرف توجہ دیں۔ بدھ کو مردان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد نجی ٹی وی چینل کو ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہے، کسی کو پتا ہی نہیں ان کا نظریہ اور جدوجہد کیا ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے اپنے ابو کو احتساب سے بچانے اور ان کے بدعنوانی کیسز معاف کرانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے پاس ملک کی بہتری اور عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ چوہدری فواد حسین نے ہا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ سال بھی کہا تھا کہ حکومت کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں، وہ پہلے بھی دھرنے کا شوق پورا کر چکے ہیں، اس وقت ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد سمیت کئی اہم رہنما مولانا فضل الرحمان کے بیانیے سے اتفاق نہیں کر رہے، مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بارے سوچنے کے بجائے اپنی جماعت کو ٹوٹنے سے بچانے کی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو شو پیسز ہیں ان کے پاس فیصلے اور جلسے کرنے کا اختیار نہیں ہے، اصل فیصلہ ساز نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیں اور انہی کے کہنے پر سب کچھ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورننس کی بہتری کیلئے سٹرکچرل ریفارمز کی بات کی جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بدقسمتی سے میڈیا کے بعض حلقوں نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط طریقے سے پیش کیا جس سے عوام میں غلط تاثر گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو گئی ہے، رہی سہی کسر استعفوں کے بعد پوری ہو جائے گی، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے اس نے مردان جلسے میں بھی شرکت نہیں کی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے بیانیے اور استعفوں میں ان کے ساتھ نہیں ہے اور نہ ہی آئندہ ان کے جلسوں میں شرکت کرے گی، مریم نواز شرمندگی بچانے کیلئے پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں۔








