اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مختصر وقت کے اندر بڑی رقوم بھیجیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی جوہماری متاعِ عظیم ہیں کا مشکور ہوں۔ان کی جانب سے مرکزی بنک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعےارسال کردہ رقوم گزشتہ روز ماشاءاللہ 200ملین ڈالر سےتجاوزکرگئیں۔ …
سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مختصر وقت میں بڑی رقوم بھیجیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مختصر وقت کے اندر بڑی رقوم بھیجیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی جوہماری متاعِ عظیم ہیں کا مشکور ہوں۔ان کی جانب سے مرکزی بنک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کےذریعےارسال کردہ رقوم گزشتہ روز ماشاءاللہ 200ملین ڈالر سےتجاوزکرگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں تیزی آرہی ہے ، پہلے 76 روز میں 100ملین ڈالر جبکہ اگلے 28 روز میں 100ملین ڈالر موصول ہوۓئے، اس طرح اس شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔








