اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، گلگت بلتستان کےصوبائی وزیر فتح اللہ خان، سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اعجاز احمد خان اور گلگت بلتستان کے دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں …
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، گلگت بلتستان کےصوبائی وزیر فتح اللہ خان، سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اعجاز احمد خان اور گلگت بلتستان کے دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں اور گلگت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی،پی ایس ڈی پی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل فراہم کئے ہیں،ماضی کی حکومت نے منصوبوں کو محض اعلانات کی حد تک محدود رکھا۔موجودہ وفاقی حکومت نے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت ، تعلیم، سیاحت اور توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔وزیر اعلی خالد خورشید نے کہا کہ پہلے سے جاری منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا کر جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون، ریجنل گرڈ کی تعمیر، نرسنگ سکول اور میڈیکل کالجز بنانے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر علی امین نے کہا کہ گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔








