وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور بیرونی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور بیرونی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کیا گیا۔ ملاقات میں کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مسلسل اشتعال انگیز اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پوری قوم کی حمایت کے ساتھ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔