ایم ڈی پاکستان بیت المال کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزبی سے ملاقات

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال (پی بی ایم) عون عباس بپی نے جمعرات کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزبی سے ملاقات کی اور غربت کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کمزور طبقات کی بحالی کے لئے حکومت کے احساس پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے دونوں ممالک کے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال (پی بی ایم) عون عباس بپی نے جمعرات کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزبی سے ملاقات کی اور غربت کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کمزور طبقات کی بحالی کے لئے حکومت کے احساس پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں متحدہ عرب امارات کے فلاحی منصوبے مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔پاکستان بیت المال کی خدمات کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ہر طرح کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔