اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمیں قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جو 25دسمبر کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم …
ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمیں قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یوم قائد کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمیں قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جو 25دسمبر کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح 20ویں صدی کے عظیم رہنماء اور مسلم اُمہ کے اتحاد کی علامت تھے۔ سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جو کارنامہ سرانجام دیا تاریخ اس کا متوازی پیش کر نے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنا کر ہم نا صرف ملک کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ اپنی عملی زندگی کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔سپیکر نے مشہور مورخ سٹینلے ولپرٹ کا حوالہ دیا جس نے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں جنہوں نے تاریخ کو بدلا ہے۔ ان لوگوں کی تعداد اس سے بھی کم ہے جنہوں نے دنیا کے نقشے کو تبدیل کیا ہو،شائد ہی کسی کو ایک نظریاتی ریاست بنانے کا امتیاز حاصل ہو،محمد علی جناح وہ واحد لیڈر ہیں جن کو یہ تینوں امتیازات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی فہم و فراست کا نتیجہ تھا کہ برِ صغیر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے اورمختصر عرصے میں ایک آزاد ریاست کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہی نتیجہ تھا کہ برِ صغیر میں قائم انگریز سامراج کو شکست ہوئی اور ہمیں پاکستان کی شکل مین ایک آزاد مملکت میسر آئی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ قائد اعظم ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے جن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ملک معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک ایسا معاشرہ چاہتے تھے جہاں امیر غریب میں کوئی فرق نہ ہو اور ہر ایک کو یکساں حقوق میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہےجہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں ۔ انہوں نے قوم پر وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








