آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہو گا،کینگروز کو بھارت کے خلاف سیریز میں 0-1کی برتری حاصل

میلبورن۔25دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ(کل) ہفتہ سے 30دسمبر تک ایم سی جی کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ آسٹریلیا کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز می1-0رکی برتری حا صل ہے ۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میچ …

میلبورن۔25دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ(کل) ہفتہ سے 30دسمبر تک ایم سی جی کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ آسٹریلیا کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز می1-0رکی برتری حا صل ہے ۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میچ میں بھارتی ٹیم کو وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26سے 30دسمبر تک ایم سی جی کرکٹ گرائونڈ میلبورن میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11جنوری 2021تک سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 15سے 19جنوری تک برسبین میں شیڈول ہے۔یادر رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھارت سے دو ایک سے جیتی تھی جبکہ اس کے بعد کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے آسٹریلیا کو 1-2سے شکست دیکر حساب برابر کر دیا تھا ۔ ہ میزبان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ چار میچوں کی سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔