اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر وہ دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ اس تہوار کو مناتے ہوئے کورونا وائرس …
وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر وہ دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ اس تہوار کو مناتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تاکہ ہم اپنے پیاروں کو اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں۔








