مولانا اجمل قادری کے انکشاف کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ لندن بیانیہ بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ”ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا“ یہ واضح ہو گیا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج، ملک کے سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ”ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا“ یہ واضح ہو گیا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج، ملک کے سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مذہبی جماعتیں مولانا اجمل قادری کے انکشاف کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نواز شریف کے اس عمل کے بارے میں اپنا موقف قوم کے سامنے لائیں۔

مزید خبریں