بابائے قوم کی 90 سے زائد تاریخی اور انتہائی نادر و نایاب تصاویر کی نمائش کا انعقاد

فیصل آباد۔25دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد آرٹس کونسل میں جمعہ کے روز تحریک پاکستان کے دوران اصلی حالت میں محفوظ کی گئی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 90 سے زائد تاریخی اور انتہائی نادر و نایاب تصاویر کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر یوم قائد اعظم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری، ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد …

فیصل آباد۔25دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد آرٹس کونسل میں جمعہ کے روز تحریک پاکستان کے دوران اصلی حالت میں محفوظ کی گئی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 90 سے زائد تاریخی اور انتہائی نادر و نایاب تصاویر کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر یوم قائد اعظم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری، ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال، سابق ڈائریکٹر صوفیہ بیدار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد عمران، آمنہ عالم و دیگر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔انہوں نے نصرت فتح علی خاں آرٹ گیلری میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی،نادر و نایاب تصویروں پر مبنی نمائش کا افتتاح کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ذاتی زندگی،سیاسی مصروفیات اور جدوجہد آزادی میں ان کی سرگرمیوں پر مبنی تصویری نمائش کو دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار اور تاریخی تصاویر قوم کا بہترین اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت اورجدوجہد سے آزاد مملکت پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم قائد اعظم منانے کا تقاضا ہے کہ بانی پاکستان کے فرمودات اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہو کر ہر پاکستانی ملک کی خدمت کیلئے عزم و ہمت سے کام کرے تاکہ قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر دیتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فیصل آباد آرٹ کونسل کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے نمایاں پہلوؤں سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کیلئے یہ تصویری نمائش بڑی اہمیت او افادیت کی حامل ہے۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل نے بتایا کہ اس تصویری نمائش میں بابائے قوم کی 90 سے زائد تاریخی اور انتہائی نادر و نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں جن کو ان کی اصلی حالت میں محفوظ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں