چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کرنے کی مذمت

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے، بھارت کو ہرگز …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے، بھارت کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی سکتے کہ وہ جب چاہے جسے چاہے کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو اغوا کرتا پھرے۔ انہوں نے کہا کہ عامر سراج جون سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، عامر سراج کو فٹ بال کھیلنے کا جنون تھا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارتی افواج ہر اُس کشمیری سے خوفزدہ ہیں جو ہنر کی بدولت دنیا میں کشمیر کا مثبت چہرہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت ہم سے ہمارے ہونہار چھینے چلا جا رہا ہے، بھارت کی اس بربریت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کرنا ہمارا مشن ہے، بھارت کے مکروہ چہرے کو ہر فورم پر بے نقاب کررہے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہر کشمیری اور پاکستانی کو عامر سراج کی آواز بننا ہے۔

مزید خبریں