امید ہے یہ سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔ وسیم اکرم

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے یہ سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق کپتان نے پوری قوم کو اپنی اور اہلخانہ کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فیملی کو بہت مس کر رہا ہوں‘ اہلیہ شنیرا اکرم بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا میں …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے یہ سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق کپتان نے پوری قوم کو اپنی اور اہلخانہ کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فیملی کو بہت مس کر رہا ہوں‘ اہلیہ شنیرا اکرم بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے، ورزش کرنی ہے، اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سے کریں‘ انہوں نے پنجابی میں کہا کہ اس سال یہ وعدہ کریں کہ ” اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے، نہیں تے نہیں رہنا”۔