سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جنوبی ایشیاءاور سینٹرل ایشیا کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق کثیر الارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبہ کے سبب نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں …

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبہ کے فریم ورک کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جنوبی ایشیاءاور سینٹرل ایشیا کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق کثیر الارب ڈالر کی لاگت کے سی پیک منصوبہ کے سبب نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خصوصاً اس سے جنوبی ایشیاا ور سینٹرل ایشیاکے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ سی پیک منصوبہ مکمل تکمیل کے بعد سماجی، اقتصادی شعبے کی کایا پلٹنے کی صلاحیت کا حامل ہو جائے گا۔ چینی کمپنیوں کی پاکستانی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی رغبت کو نہایت خوش آیند قرار دیا ہے ۔