زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 258.1 ملین ڈالرکااضافہ

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 258.1 ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.512 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 258.1 ملین ڈالرزیادہ ہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.412 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.099 ارب ڈالرہے۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 258.1 ملین ڈالرکااضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.512 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 258.1 ملین ڈالرزیادہ ہے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.412 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.099 ارب ڈالرہے۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.150 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.103 ارب ڈالرتھا۔