کراچی ۔7جنوری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں25کروڑ81لاکھ ڈالرکے اضافے سے20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال 2020کے 31دسمبر کو ختم ہونے والے آخری ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20کھرب25ارب40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر ہوگئے ۔جس میں مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ14لاکھ ڈالرکے اضافے سے13ارب 41کروڑ23لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ دیگر …
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25کروڑ81لاکھ ڈالر کا اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔7جنوری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں25کروڑ81لاکھ ڈالرکے اضافے سے20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال 2020کے 31دسمبر کو ختم ہونے والے آخری ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر20کھرب25ارب40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 20ارب 51کروڑ21لاکھ ڈالر ہوگئے ۔جس میں مرکزی بینک کے ذخائر26کروڑ14لاکھ ڈالرکے اضافے سے13ارب 41کروڑ23لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 33لاکھ ڈالرکی کمی سے کم ہو کر7ارب 9کروڑ98لاکھ ڈالر ہوگئی۔اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری رقوم کی آمد کے باعث ہوا ہے۔








