سیئول ۔10جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ دسمبر (2020 )کے دوران اس کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر12.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی مصنوعات کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔وزارت تجارت، صنعت اور توانائی کے مطابق دسمبر کے دوران ملکی مصنوعات کا برآمدی حجم 51.41 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ مصنوعات کی بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے، آمدنی کا حجم دسمبر 2019 کے …
جنوبی کوریا کی برآمدات میں دسمبرکے دوران12.6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
سیئول ۔10جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ دسمبر (2020 )کے دوران اس کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر12.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی مصنوعات کی بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔وزارت تجارت، صنعت اور توانائی کے مطابق دسمبر کے دوران ملکی مصنوعات کا برآمدی حجم 51.41 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ مصنوعات کی بیرون ملک طلب میں اضافہ ہے، آمدنی کا حجم دسمبر 2019 کے مقابلے میں 12.6 فیصد زیادہ ہے،ماہ کے دوران اوسط یومیہ برآمدی حجم 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2.14 ارب ڈالر رہا۔ماہ کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 44.46 ارب ڈالر رہا جو سالانہ بنیاد پر 1.8 فیصد زیادہ ہے، تجارتی منافع 6.95 ارب ڈالر رہا۔








