مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمرجوان چل بسا

سرینگر ۔08 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمر لڑکا ہفتے کی صبح سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 110ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12سالہ جنید احمد جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی …

سرینگر ۔08 اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمر لڑکا ہفتے کی صبح سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 110ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12سالہ جنید احمد جمعہ کے روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھا۔ جنید کے سر میں پیلٹ لگے تھے اور وہ سرینگر کے صورہ ہسپتال میں چل بسا۔جنید کی لاش جب ہسپتال سے گھر لائی گئی تو ہزاروں لوگ شہید کے گھر امڈ آئے اور انہوں نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

Leave a Reply