کابل ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں دولت اسلامیہ ( داعش ) کے خفیہ ٹھکانے پر فضائی حملہ میں 9 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے مقامی حکومت کے حوالہ سے بتایا کہ حملہ رات گئے کالعدم داعش کے ٹھکانے پر کیا گیا اور یہ آپریشن صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچین کے بندار نامی گاﺅں میں کیا گیا صوبائی حکومت کے …
افغانستان میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر فضائی حملہ میں 9 عسکریت پسند ہلاک

مزید خبریں
کابل ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں دولت اسلامیہ ( داعش ) کے خفیہ ٹھکانے پر فضائی حملہ میں 9 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے مقامی حکومت کے حوالہ سے بتایا کہ حملہ رات گئے کالعدم داعش کے ٹھکانے پر کیا گیا اور یہ آپریشن صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچین کے بندار نامی گاﺅں میں کیا گیا صوبائی حکومت کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ حملہ سے مسلح عسکریت پسندوں کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کوئی شہری بھی زخمی نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ ننگر ہار کا دارالحکومت جلال آباد ہے اور یہ 2015 ءکے آغاز سے ہی داعش کی سرگرمیوں کا مر کز رہاہے ۔








