جمیکا ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 5 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ڈینلی ویٹ 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ دیندرا ڈوٹن نے …
انگلینڈ ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 5 رنز سے ہرا دیا
جمیکا ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 5 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ڈینلی ویٹ 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ دیندرا ڈوٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 144 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔









