کابل ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 86 عسکریت پسند جبکہ مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فضائی بمباری میں شدت پسند گروپ داعش کے 34 ارکان ہلاک ہوگئے، جلال آباد میں دو خودکش حملو ں میں چار افغان شہری ہلاک اور دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان فوج کا ہیلی …
ہلمند میں فورسز کے ساتھ لڑائی میں 86 عسکریت پسند ہلاک ،

مزید خبریں
کابل ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 86 عسکریت پسند جبکہ مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فضائی بمباری میں شدت پسند گروپ داعش کے 34 ارکان ہلاک ہوگئے، جلال آباد میں دو خودکش حملو ں میں چار افغان شہری ہلاک اور دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ، اتوار کو ذرائع ابلاغ نے ہلمند کی صوبائی حکومت کے حوالہ سے بتایا کہ ہلمند میں حکومتی فورسز کے ساتھ دوروز سے جار ی لڑائی میں 86 عسکریت پسند ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ہلمند میں طالبان عسکریت پسندوں اور حکومتی سیکورٹی فورسز کے مابین لڑائی جاری ہے ۔







