سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری کے کانگرس پر حملے کا براہ ِ راست موردِ الزام ٹہرا دیا گیا

واشنگٹن۔3فروری (اے پی پی):سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری کے کانگرس پر حملے کا براہ ِ راست موردِ الزام ٹہرایا گیا ہے۔فرد ِ جرم کا اعلان آئندہ ہفتے سینٹ میں مواخذے کی کارروائی سے پیشتر رائے عامہ کے سامنے کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی فرد ِ جرم کے مطابق ٹرمپ پر خون آشام کانگرس حملے میں ہجوم کو ’’بغاوت پر اُکسانے‘‘ اور بعد ازاں …

واشنگٹن۔3فروری (اے پی پی):سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری کے کانگرس پر حملے کا براہ ِ راست موردِ الزام ٹہرایا گیا ہے۔فرد ِ جرم کا اعلان آئندہ ہفتے سینٹ میں مواخذے کی کارروائی سے پیشتر رائے عامہ کے سامنے کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی فرد ِ جرم کے مطابق ٹرمپ پر خون آشام کانگرس حملے میں ہجوم کو ’’بغاوت پر اُکسانے‘‘ اور بعد ازاں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کا’’براہِ راست ذمہ دار‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سینٹ میں مواخذے کی کارروائی میں ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹ ممبران ِ کی جانب سے تیار کردہ فرد ِ جرم میں آئین کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں ٹرمپ کو قصور وار ٹہرانے اور عہدہ واپس چھیننے کی ضرورت کا دفاع کیا گیا ہے۔فرد ِ جرم میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی کارروائیاں کے ناقابل قبول ہونے کو قطعی طریقے سے آشکار کیا جانا چاہیے۔ اس کی کارروائیوں نے آئینی نظام اور ہماری بنیادی آزادی کو خطرات سے دو چار کیا ہے۔توقع ہے کہ اس فرد جرم کے بر خلاف ٹرمپ کے وکلاء ایک دفاعی رپورٹ تیار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے کے اوائل تک پیش کریں گے۔